سورہ فاتحہ
 


۱۔ بنام خدائے رحمن و رحیم۔
۲۔ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے جو سارے جہان کا پروردگار ہے۔
۳۔ جورحمن و رحیم ہے۔
۴۔ روز جزاء کامالک ہے۔
۵۔ ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
۶۔ ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت فرما۔
۷۔ ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے انعام فرمایا، جن پر نہ تیرا غضب ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے