اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ

کُلُّ یَومٍ عَاشُورَاء
اَینَ الطَّالِبُ بِدَمِ المَقتُولِ بِکَربَلآء

آج ایک بار پھر دنیا کی مظلوم ہستی امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء کے اوپر ظلم کے پھاڑ توڑ دیئے گئے۔ ظالم ، یزیدی،دشمن اسلام و اہلبیت علیہم السلام نے آج ۲۳ محرم الحرام کو امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء کے پدر بزرگوار اور ان کے جد بزرگوار کے حرم مطہر کو اپنے ظلم ستم کا نشانہ بناکر بم سے شہید کرکے اپنی خباثت کو ظاہر کردیا،اور تمام محبان اہل بیت علیہم السلام کے دل کو مجروح کردیا ۔ یہ غم اب قابل برداشت نہیں ۔
خدایا ! تو منتقم خون حسین علیہ السلام کو اس مصیبت عظمیٰ کا بدلہ لینے کے لئے جلد از جلد بھیج دے تا کہ ظالموں کے ظلم کا بدلہ لے کر تیری کنیز خاص حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی دلی تمنا کو پورا کریں۔
خدایا! تجھے واسطہ ہے پارہ جگر رسول(ص) کے شکستہ پہلو کا ،کربلا کے معصوم پیاسوں کے سوکھے لبوں کا ،ثانی زہرا کی چادر کااور زہرا کے لال ابو الفضل العباس کے کٹے ہوئے بازوئوں کا تو یوسف زہرا (س) کے ظہور میں تعجیل فرما۔