جاہل کی پہچان
شمعون (یہودا کا پوتا
اور جناب عیسیٰ کا حواری) نے رسول خدا سے کہا : مجھے جاہل کی علامتیں
بیان فرمادیں.
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
• اگر اس کے ہمنشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔
• اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا بھلا کہے گا ۔
• اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔
• اگر تم اس کو کچھ دوگے تو نا شکری کرے گا۔
• اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو (اس کو فاش کرکے )تمھارے ساتھ
خیانت کرے گا۔
• اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو(افشائے راز کا)الزام تم پر
رکھے گا۔
• اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور
سختی سے پیش آئے گا۔
• اگر فقیر ہوگا تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا
نہیں کرے گا۔
• اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔
• اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا ۔
• اگر روئے گا تو نالہ و فریاد کرے گا۔
• نیکوں کی غیبت کرے گا۔
• اگر ہنسے گا تو اس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔
• خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔
• خدا کو یاد نہیں کرے گا۔
• اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و
گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں
کے عنوان سے تم میں گنوائے گا۔
• اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری
طرف ناروا چیزوں کی نسبت دے گا ۔
|
|